Ali Zaryoun Sad Shahary / Ali Zaryoun urdu poetry
Ali Zaryoun shairay
مجھے تو سب تماشا لگ رہا ہے
خدا سے پوچھ ! اُسے کیا لگ رہا ہے ؟
وبا کے دن گزرتے جا رہے ہیں
مدینہ اور سچا لگ رہا ہے
خود اپنے ساتھ رہنا پڑ گیا تھا
اور اب دشمن بھی اچھا لگ رہا ہے !
اذیت سے تکے جاتا ہوں خود کو
تمہیں یہ گھر میں رہنا لگ رہا ہے ؟؟
No comments:
Post a Comment